• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی اسکول ڈیسکوں کی خریداری ورک آرڈرز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سرکاری سکولوں کے طلبہ کے لیے اربوں روپےمالیت کی مہنگی ڈیسکوں کی خریداری سےمتعلق روزنامہ جنگ کی خبروں کے بعد وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات کے تحت بنائی گئی۔ 

اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے جس کی روشنی میں ڈیسکوں کی خریداری کے لیےجاری کیئے گئے ورک آرڈرز کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 

کمیٹی نے اختیار ات کے تحت اسکول ڈیسکوں کی خریداری کے طریقہ کار اور قیمت کا ازسر نو جائزہ لے کر سفارشات مرتب کردیں۔ 

اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے سینٹرل پروکیورمینٹ کمیٹی کے سیکریٹری اور آئی بی اے سکھر کے پروجیکٹ ڈائرکٹر کے ساتھ بیٹھ کر تمام پروسیس کا جائزہ لیا۔

تازہ ترین