• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے پنجاب بھر کی شوگر ملیں سربمہر کر دیں

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت پنجاب نے پورے صوبے کی شوگر ملوں کو 25ستمبر کی شام سربمہر کر کے اُن پر سرکاری پہرہ لگا دیا ہے۔ 

شوگر ملز مالکان کے چینی کے کارخانوں‘ چینی کےگوداموں پر بھی سیل لگا دی گئی ہیں اور مالکان کو سیل توڑ کر چینی ٹرکوں سے لے جانے سے روک دیا ہے۔ 

جن شوگر ملوں کے مالکان نے سربمہر کرنے والے حکام سے کہا کہ اُنہوں نے چینی کے پہلے سے ڈیلروں کے ساتھ جو سودے کر رکھے ہیں اُن ڈیلروں کو طے شدہ اور دستاویزات دیکھ کر چینی نکالنے دی جائے مگر شوگر ملز پر بٹھائے گئے پہرہ داروں نے یہ کہہ کر ایسا کرنے سے روک دیا کہ اُنہیںایسا کرنے کا اختیار نہیں۔ 

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ فیصلہ شوگر ملز مالکان کو آئندہ کرشنگ سیزن میں چینی نہ بنانے پر مجبور کریگا کیونکہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں‘ ہم جائز منافع لیکر چینی فروخت کر رہے تھے‘ مگر ہمارے خلاف قانون کا بیدردانہ استعمال کیا گیا ہے۔

تازہ ترین