• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیڈیم میں آن لائن جوا کھیلنے والے تین افراد گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کرکٹ میچوں پر آن لائن جوا کھیلنے والے تین ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ نیوٹاؤن کے سب انسپکٹر خلیق احمد نے بتایا کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں موجود تھا کہ مخبر کی اطلاع پر ذیشان میمن کو قابو کیا جو ٹی ٹونٹی کپ کے میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے میں مصروف تھا۔ تھانہ نیوٹاؤن کو سب انسپکٹر عابد حسین نے بتایاکہ دوران ڈیوٹی کرکٹ سٹیڈیم موجود تھا کہ مخبر کی اطلاع پر وجاہت اور عبدالرحمان کو قابو کیا جو ٹی ٹونٹی کپ کے میچوں پر آن لائن جواء کھیلنے میں مصروف تھے۔
تازہ ترین