• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر نعیم قاسم کی بیٹی اور بریگیڈئر ظفر اقبال کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک

اسلام آباد (جنگ نیوز) ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر نعیم قاسم کی صاحبزادی غالیہ گوہر کی شادی بریگیڈئر ظفر اقبال کے صاحبزادے ڈاکٹر عذیر کلیم ظفر سے ہفتہ کی شام سرانجام پائی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں سول و فوجی حکام‘ سیاستدان‘ سینئر بیورو کریٹس شامل تھے۔ معروف ماہر تعلیم راحت قدوسی‘ چیئرمین سویٹ ہوم زمرد خان‘ سابق ایم پی اے ملک افتخار‘ شاہد گیلانی‘ محمد عبداللہ گل‘ طلعت عباس‘ کیپٹن ڈاکٹر افنان‘ سعد کلیم‘ ڈاکٹر طارق محمود‘ بیرسٹر دانش اور ڈائریکٹر نادراملک خرم سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین