• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کھوئی رقم واپس مل جانے پر PIA کا شکر گزار


کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کھوئی ہوئی رقم واپس ملنے پر مسافر خوشی سے نہال ہو گیا جس نے پی آئی اے کے عملے کی فرض شناسی کی تعریف کی۔

کراچی ایئر پورٹ پر قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے عملے نے فرض شناسی کی ایک بار پھر مثال قائم کی، عملے نے مسافر کو 9 ہزار 200 امریکی ڈالرز کی رقم واپس کر دی۔

مسافر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی پہنچا تھا لیکن وہ جلد بازی میں اپنا قیمتی سامان سے بھرا بیگ جہاز میں ہی بھول گیا۔

مسافر نے پی آئی اے حکام کو بیگ بھول جانے سے متعلق آگاہی دی، بعد ازاں قومی ایئر لائن کے عملے نے مسافر کا بیگ اور قیمتی سامان تلاش کر کے اسے لوٹا دیا۔

رقم ملنے پر مسافر نے عملے کی تعریف کی اور کہا کہ پی آئی اے کے عملے اور انتظامیہ نے زبردست سروس دی۔

تازہ ترین