• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی ترین چینی درآمد، 35 روپے کلو سبسڈی دینا ہوگی

لاہور (سپیشل رپورٹر،جنگ نیوز) وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورزکیلئے تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمدکرلی،28ہزار 760میٹرک ٹن کھیپ پہنچ گئی،کل28ہزار840میٹرک ٹن آئیگی،یوٹیلٹی سٹورزکو120روپے فی کلوپڑیگی،35روپے سبسیڈی دینا ہوگی چینی کراچی پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے بیرون ملک سے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی چینی کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ترجمان ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کے مطابق 28ہزار 760میٹرک ٹن کھیپ درآمدی چینی پاکستان پہنچ گئی ہے۔حکومت کو یوٹیلٹی سٹورز پر 120روپے فی کلو میں پڑے گی، یوٹیلیٹی سٹورز کو سرکاری ریٹیل قیمت سے چینی 33.25روپے کلو مہنگی پڑے گی۔حکومت کو یہ چینی یوٹیلٹی اسٹورز پر 85روپے فی کلو فروخت کرنی ہے، تو ایک کلو پر 35روپے سبسڈی دینا پڑے گی۔ترجمان ٹی سی پی کے مطابق دوسرا جہاز 28 ہزار 840 میٹرک ٹن چینی لے کر کل کراچی پہنچے گا، چینی 637 اعشاریہ 10ڈالر فی ٹن میں خریدی گئی۔ٹیکس اور ڈیوٹی فری درآمدی چینی کی پورٹ پر قیمت 109روپے کلو پڑی ہے، اخراجات ملا کر یوٹیلٹی سٹورز کو چینی 120روپے کلو سے اوپر پڑے گی۔ قیمت خرید اور فروخت کا فرق سبسڈی سے پورا کیا جائے گا۔

تازہ ترین