• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان حکومت فوری تسلیم نہیں، پاکستان، چین ،امریکا سے رابطے میں ہیں،روس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ،جنگ نیوز)روس نے کہا ہے کہ طالبان حکومت فوری تسلیم نہیں، طالبان سے وعدے پورے کرانے کیلئے کام کر رہے ہیں،افغان نمائندہ حکومت کیلئے امریکا، چین ،پاکستان سے رابطے میں ہیں ، جو انتشار کی سیاست کریگا وہ تنہا رہ جائیگا۔

طالبان کی اعلان کردہ عبوری حکومت پورے افغانستان کی نمائندگی نہیں کر رہی، افغانستان میں غیر ملکی افواج کے رہ جانے والے ہتھیار شرپسند مقاصد کیلئے استعمال ہونے کا خطرہ ہے۔ 

نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےروس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نےکہاہےکہ افغانستان میں حقیقی نمائندہ حکومت اور دہشت گردی کی روک تھام یقینی بنانے کیلئے مختلف ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔طالبان کی جانب سے کیےگئے وعدوں کو پورا کروانےکیلئے روس ،چین امریکااورپاکستان ملکرکام کر رہے ہیں۔ 

افغانستان میں نسلی، مذہبی اور سیاسی نمائندہ حکومت بنانے کیلئے رابطےکر رہے ، ہمارے لیے یہ اہم ہے کہ طالبان نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے جائیں،امریکی اور نیٹو افواج کو نتائج کی پروا کیے بغیر جلد بازی میں افغانستان سے نکالا گیا،اس وقت طالبان کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے پر غور نہیں کیا جارہا۔

تازہ ترین