• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک بن چکاہے،عبدالغفور راشد

لاہور(خبر نگار) نائب امیر جمعیت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے ذیلی تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ بھارت میں مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے لئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ بھارت کی فوج، پولیس ا بھی اقلیتوں کے قتل عام اوران پرتشدد میں ملوث ہیں۔ عوام کی جان و مال، عزت و آبرو اور شہری حقوق کا تحفظ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے ۔ انڈیا میں ریاستی ادارے اتنے گر چکے ہیں کہ وہ ہندوتوا کی پالیسی پر عمل کر رہے ہیں اور مسلمانوں کو ختم کرنے پر تل چکے ہیں تو اس سے ہندوستان کو تباہی سے کوئی نہیں بچا سکتا۔اور اس میں مزید پاکستان تشکیل پائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ساتھ دیگر اسلامی ممالک کو بھی انڈیا کی مذمت کرنی چاہیے اور اپنے سفارتی تعلقات استعمال کرتے ہوئے اپنے مسلمان بھائیوں کی حفاظت کے لیے مطالبہ کرنا اور سفارتی تعلقات کو استعمال کرنا چاہیے ۔
تازہ ترین