• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس کا روٹ پلان جاری کر دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک روٹ پلان جاری کر دیا ہے۔ حسین آگاہی بازار، حسین آگاہی چوک تا گھنٹہ گھر چوک،گھنٹہ گھر چوک تاکچہری چوک اس کے علاوہ گڑ منڈی، چوک بازار، اندرون حسین آگاہی، اور اندرون بوہڑ گیٹ روڈ بھی ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان کی طرف سے ٹریفک وارڈنز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ جلوس کے روٹ پر کسی بھی کسی کی گاڑی کو پارک نہ ہونے دیا جائے۔
تازہ ترین