• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غنیٰ علی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد جَلد متوقع

پاکستان کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کر کے حاملہ ہونے کا اعلا ن کیا ہے۔

پاکستان کے کئی ہِٹ پروجیکٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ غنیٰ علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔


غنیٰ علی کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ہم دونوں بہت جَلد اپنے آنے والے ننھے مہمان کے بارے میں خبر دیتے ہوئے نہایت خوشی محسوس کر رہے ہیں، الحمد اللّٰہ۔‘

انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’وہ اس خوشی کے لیے اللّٰہ کا جتنا شکر ادا کریں وہ کم ہے، اُن سے اپنے آنے والے ننھے مہمان سے ملاقات کے لیے صبر کرنا مشکل ہو رہا ہے۔‘

غنیٰ علی کی جانب سے اپنی پوسٹ کے آخر میں مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ غنیٰ علی رواں سال 16 مئی کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی  تھیں۔

تازہ ترین