• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئرہوسٹس کا جہاز میں ڈانس، ویڈیو وائرل


بھارتی فلائٹ ’اِنڈی گو‘ کی ایئرہوسٹس کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ہوابازی کے شعبے سے آئے دن دلچسپ خبریں آتی رہتی ہیں مگر اس بار ایک بھارتی لوکل فلائٹ ’انڈی گو‘ کی ایک زندہ دل ایئر ہوسٹس کی پی پی ای لباس میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت عرف عارفین نامی ایئر ہوسٹس کی گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک مشہور سری لنکن گلوکارہ یوہانی دیلوکا کے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے کی ویڈیو وائرل ہو ئی تھی۔

اس ویڈیو پر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 60ملین لائیکس آ گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب آیت نامی بھارتی ایئرہوسٹس کی جانب  سے اس قدر ویڈیو پسند کرنے پر انٹر نیٹ صارفین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔