• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار


سپریم کورٹ نے ملک میں صدارتی نظام کے نفاذ کے لیے دائر درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے دیں۔

درخواستوں کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ صدارتی نظام کے لیے دائر درخواستوں میں اٹھایا گیا نقطہ سیاسی ہے، اس نظام کے لیے آئین کوئی رہنمائی نہیں کرتا۔

سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ آئین پاکستان جمہوری نظام حکومت کی بنیاد پر ہے، عدالت آئین پاکستان کی رہنمائی کے بغیر کسی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتی۔

سپریم کورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ ہمارے پاس سیاسی نظام بدلنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تازہ ترین