• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی رائل نیوی کےجنگی بحری بیڑے کے تائیوانی بحری گزرگاہ سے گزرنے پر چین نے شدید مذمت کی ہے۔

چینی فوج کے مطابق آبنائے تائیوان کے راستے سے گزرنے پر برطانوی بحری بیڑے کو خبردار کیا گیا ہے،

چین کاکہنا ہے کہ برطانیہ کا ایسا طرز عمل برے ارادے رکھنے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

خبر ایجنسی ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی رائل نیوی کے جنگی بحری بیڑے نے ویتنام جانے کے لیے یہ راستہ استعمال کیا۔

برطانوی جنگی بحری بیڑہ پہلی بار تائیوانی بحری گزرگاہ سے گزرا ہے۔

واضح رہے کہ آبنائے تائیوان چین اور تائیوان کے درمیان تنگ بحری گزرگاہ ہے۔

تازہ ترین