• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی20 کپ: 3 ٹیموں نے 5 لون کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

نیشنل ٹی20 کپ میں شریک 3 ٹیموں نے 5 لون کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق 5 کھلاڑی ٹورنامنٹ کے باقی 25 میچز میں نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ میں عبداللّٰہ شفیق، سہیل اختر اور محمد محسن بلوچستان کی جانب سے میچ کھیلیں گے۔

پی سی بی کے مطابق ثمین گل سینٹرل پنجاب کی جانب سے باقی نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلیں گے جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر سدرن پنجاب کی طرف سے کھیلیں گے۔

تازہ ترین