• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سبینا نسا قتل کے شبہ میں گرفتار 36سالہ شخص سے پوچھ گچھ

لندن (پی اے) ڈیٹیکٹوز سکول ٹیچر سبینا نسا کے قتل کے شبہ میں گرفتار شخص سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ سائوتھ ایسٹ لندن سے تعلق رکھنے والی سکول ٹیچر سبینا نسا 17 ستمبر کو کڈبروک میں ایک بار ڈی ڈپو میں اپنے دوست سے ملنے پیدل جا رہی تھی جب اس پر حملہ کر دیا گیا تھا اور اس کی لاش اگلے روز کیٹر پارک میں ایک شخص کو ملی تھی۔ وہ ایسٹل روڈ کے قریب واقع اپنے گھر سے پیدل نکلی تھی۔ اس کے قتل کے شبہ میں ایسٹ سسیکس سے اتوار کی صبح 36 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا۔ قبل ازیں میٹ پولیس نے ایک شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی تھیں جو پارک کے قریب پیگلر سکوائر سے گزر رہا تھا، جس کے قریب رات کو سبینا نسا پر حملہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے دیگر دو افراد کو بھی گرفتار کیا گیا تھا لیکن انہیں انویسٹی گیشن کو التوا میں ڈالتے ہوئے چھوڑ دیا گیا تھا۔ سبینا نسا کی لاش کا پوسٹ مارٹم ایگزامینیشن نتیجہ خیز نہیں رہا تھا۔ سکول ٹیچر سبینا نسا کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور گول پیگلر سکوائر پر پھول رکھ رہے ہیں اور تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات قلم بند کر رہے ہیں۔ تعزیتی کتاب ون سپیس کمیونٹی سینٹر میں رکھی گئی ہے جو اس جگہ کے قریب واقع ہے جہاں سے سبینا کی لاش ملی تھی۔ جمعہ کے روز 500 سے زائد افراد نے سبینا نسا کی یاد میں منعقدہ وجل میں شرکت کی تھی۔ جس میں جبینا یاسمین اسلام نے اجتماع کو بتایا کہ میں اپنی خیال رکھنے والی محبت کرنے والی خوبصورت بہن سے محروم ہو گئی ہوں، وہ ہمیں بہت جلد چھوڑ کر چلی گئی۔ اس کا کہنا تھا کہ سبینا نسا کی اچانک موت سے اس کی فیملی کی دنیا ویران ہو کر رہ گئی ہے اور اس دکھ کو بیان کرنے کیلئے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
تازہ ترین