• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں چوہدری ظہور الٰہی کی40ویں برسی کی محفل کا انعقاد

پیرس(رضا چوہدری) پاکستان کے معروف سیاسی سماجی خاندان کے سربراہ چوہدری ظہور الٰہی کی 40ویں برسی کی محفل منعقد ہوئی ۔ اہتمام پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر وڑائچ نے کیا تھا۔محفل سے چوہدری ممتاز پکھوال ، چوہدری سجاد ڈوکہ ، چوہدری محمد اکرم وسن ، چوہدری محمد اعظم، چوہدری گلزار لنگڑیال، یاسر قدیر اور چوہدری منیر وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری ظہور الٰہی کی سیاسی و سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور چوہدری برادران خصوصاً چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کی ملک و قوم کےلئے خدمات ،سیاسی بصیرت پر روشنی ڈالی ،آخرمیں ملک قوم کی سلامتی کےلئے خصوصی دعا کی گئی اور شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
تازہ ترین