• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

400000 ایمرجنسی ورکرز کو پلاٹینم میڈل دیئے جائیں گے

لندن (پی اے) ملکہ کی تاجپوشی کے 70سال مکمل ہونے کی خوشی میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے 400,000 ایمرجنسی ورکرز کو پلاٹینم میڈل دیئے جائیں گے۔ وزیر ثقافت نادن ڈوریز کا کہنا ہے کہ پلاٹینم میڈلز ایمرجنسی اور دیگر ورکرز کی خدمات کے اعتراف کا بالکل درست طریقہ ہے، یہ میڈل وکٹوریہ اور جارج کراس حاصل کرنے والے اس وقت زندہ لوگوں کے علاوہ جیل خانہ جات میں خدمات انجام دینے والے اور مسلح افواج کے ارکان کو بھی دیئے جائیں گے۔ ورسیسٹر شائر میڈل سروس کا کہنا ہے کہ کمیشن نے ملازمتوں کے مواقع پیداکرنے مدد دی ہے۔ وزیر ثقافت نے گزشتہ روز سکے کی شکل کا "blanks" نامی دھات سے بنا ہوا میڈل دیکھا، اس کا ڈیزائن کالج آف آرمز کی ٹموتھی نوڈ نے تیار کیا ہے۔ انھوں نے اس موقع پر کہا کہ بحیثیت قوم ہم بہت مشکل مرحلے سے گزرے ہیں اور گزشتہ 20 ماہ ہمارے لئے انتہائی جذباتی تھے۔ انھوں کہا کہ میں اب آگے کی سوچتی ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اگلے سال پوری قوم سب کچھ فراموش کرکے کامن ویلتھ گیمز، ملکہ کی جوبلی میں ہمارے ساتھ ہوگی۔ ملکہ کی جوبلی کے موقع پر بینک کی اختتام ہفتہ تعطیلات میں اضافہ کردیا جائے گا۔ میڈل تیار کرنے والے ادارے کے سربراہ فل مک ڈرموٹ نے میڈل تیار کرنے کے آرڈر فرم کیلئے خوش آئند قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ اس آرڈر کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی ملازمتوں کو تحفظ ملے گا۔ انھوں نے ربن کے بھی کچھ ڈیزائن پیش کئے تھے اور وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں کہ ان میں سے ایک کی منظوری دیدی گئی، میڈل کے منتخب کردہ ڈیزائن میں روپہلی اور نیلے رنگ کی پٹیاں ملکہ کی سلور جوبلی اور گولڈن جوبلی اور سرخ رنگ کی پٹی ڈائمنڈ جوبلی کی عکاسی کرتی ہیں۔
تازہ ترین