• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس،ماؤنٹ ایلبرس پر برفانی طوفان،5کوہ پیما ہلاک

ماسکو (اے پی پی)یورپ کی بلند ترین چوٹی مائونٹ ایلبرس پر برفانی طوفان کے باعث 5کوہ پیما ہلاک ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے روسی ایمرجنسی وزارت کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 19 کوہ پیمائوں کا ایک گروپ 5 ہزارمیٹر (16ہزار فٹ) سے زیادہ کی بلندی پر تھے۔ روس کے شمالی قفقاز میں واقع ایلبرٹس یورپ کا بلند ترین پہاڑ ہے جس کی اونچائی 5ہزار642 میٹر (18ہزار510 فٹ) ہے۔ حکام نے کہا کہ بدقسمتی سے 5 کوہ پیما ہلاک جبکہ باقی 14 کو نیچے وادی ازائومیں تیز ہوائوں، صفر درجہ حرارت اور انتہائی مشکل حالات میں ریسکیو ٹیم نے ان کو نیچے اتار کر بچالیا ہے۔کوہ پیمائوں کے چڑھنے کا اہتمام کرنے والی کمپنی نے کہا کہ کوہ پیمائوں کے ساتھ 4 پروفیشنل گائیڈز بھی تھے۔ کوہ پیمائوں میں چڑھنے کے دوران ایک کا ٹمپریچر تھا اور ان کو ایک گائیڈ کے ساتھ واپس اتارا گیا جو بعد میں ہلاک ہوگیا جبکہ باقیوں نے مہم جاری رکھالیکن برفانی طوفان کے باعث ایک پھسل کر ٹانگ ٹوٹ گئی جس سے گروپ کی رفتار مزید سست ہو گئی۔ کمپنی نے بتایا کہ 2 کوہ پیما ٹھنڈ اور برفانی طوفان کی وجہ سے منجمد ہو گئے اور 2 دیگربے ہوش ہوکر دم توڑ گئے۔ کمپنی کے حکام نے کہا کہ چڑھائی کو تکنیکی لحاظ سے مشکل نہیں سمجھا جاتا لیکن ہر سال درجنوں کوہ پیما چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو جاتے ہیں۔
تازہ ترین