• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹربینک میں ڈالر 55پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50پیسے تک مہنگا ہونے سے نیا ریکارڈ قائم۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 55پیسے بڑھ گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 169.10 روپے سے بڑھ کر 169.65 روپے اور قیمت فروخت 169.20 روپے سے بڑھ کر 169.75 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171 کی حد بھی عبور کر گیا اور ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 170.50 روپے سے بڑھ کر 171.00 روپے اور قیمت فروخت 40پیسے کے اضافے سے 171.00 روپے سے بڑھ کر 171.40 روپے ہو گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قیمت خرید 20پیسے کے اضافے سے 199.30 روپے سے بڑھ کر 199.50 روپے اور قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 201.30 روپے سے کم ہو کر 201.00 روپے ہو گئی۔

برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 233.50 روپے پر برقرار رہی لیکن قیمت فروخت 50پیسے کی کمی سے 235.50 روپے سے کم ہو کر 235.00 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین