• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں قدرتی مناظر سیاحت کیلئے انتہائی موزوں ہیں‘فاروق بازئی

کوئٹہ(پ ر)وائس چانسلر بیوٹمز احمد فاروق بازئی نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسزمیں عالمی یوم سیاحت کے موقع پر محکمہ سیاحت و ثقافت اور بیوٹمز کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سیاحت و ثقافت کے اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے ،صوبے میں سیاحت کی صنعت کو اجاگر کر کے خوبصورت قدرتی مناظر کی عالمی سطح پر منظر کشی سے بلوچستان کا پر فضا اور پر امن تشخص اجاگر کیا جا سکتا ہے۔ بلوچستان میں قدرتی مناظر سیاحت کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر منصوبہ بندی اور حکمت عملی اختیار کر کے دنیا بھر کے سیاحوں کو بلوچستان کے حسین مناظر کی جانب متوجہ کیا جا سکتا ہے ،جس سے صوبائی معیشت،مقامی روزگار اور پر امن تشخص قائم کیا جا سکے گا۔سیمینار میں محمد اصغرحریفال سیکرٹری صوبائی محکمہ سیاحت و ثقافت سمیت دیگر صوبائی افسران، بیوٹمز کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ بیوٹمز کے شعبہ آئی ٹی اور سوشل سائنسز کے زیر اہتمام طلباء کی جانب سے مختلف ماڈلز اور تخلیقی منصوبہ جات کی نمائش بھی کی گئی۔سیمینارسے سیکرٹری محکمہ سیاحت و ثقافت محمد اصغرحریفال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیوٹمز تعلیمی دوستی کے ساتھ ماحول دوستی بھی پوری صلاحیت سے نبھا رہا ہے طلباء کو سیاحتی معلومات اور بلوچستان کے بارے میں آگاہی کے لئے سیمینار سے فائدہ حاصل ہوگا ،مستقبل میں بھی جامعات اور طلباء کے ساتھ باہمی سرگرمیوں سے بلوچستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین