• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب سیاحوں کیلئے انتہائی پرکشش بنائینگے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لئے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس خطے کو سیاحوں کے لئے انتہائی پر کشش بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا بہاولپور میوزیم کے خوبصورتی اور سر صادق محمد خان میموریل گیلری کی تعمیر کے منصوبے پر7 کروڑ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بہاولپور میوزیم کی زیر تعمیر عمارت کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم زبیر ربانی اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے انجینئرز بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے کہا کہ فورٹ منرو اور دیگر مقامات پر ٹورسٹ ریزارٹ کے منصوبوں پر کام جاری ہے، چولستان اور تھل ڈیزٹ ریلی جیسے مزید ایونٹس اور میلوں کو فروغ دیا جائے گا۔ قبل ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر نے زیر تعمیر سر صادق محمد خان میموریل گیلری کا جائزہ لیا اور کہا کہ بہاولپور میوزیم کی تعمیر کے لئے تمام مطلوبہ فنڈز جاری کردئے گئے ہیں۔انہوں نے حکم دیا کہ بہاولپور میوزیم کے پروجیکٹ کو ہر صورت فروری2022 تک مکمل کیاجائے۔
تازہ ترین