• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور(کرائم رپورٹر)چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے،چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا ساڑھے تین ہزار پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،، کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر تمام جلوسوں کے گزر گاہوں کو بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی بھی کی جا رہی ہے، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کو خصوصی کارڈز جاری کئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کو روکا جا سکے، اسی طرح شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی سخت کرنے سمیت اندرون شہر میں بھی مختلف جگہوں پر ناکہ بندیاں کی گئی ہے، اندرون شہر میں ہوٹلوں اور سرائے کی وقتا فوقتا چیکنگ بھی سکیورٹی پلان کا حصہ قرار دیا گیا ہے تاکہ شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کی کڑی نگرانی کو ممکن بنایا جا سکے، چہلم امام حسین کے دوران شہر کے تمام اہم اور حساس مساجد میں باوردی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اسی طرح اہم اور حساس مقامات پر بکتر بند اور اے پی سی گاڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ پشاور پولیس نے چہلم امام حسین کے پر امن انعقاد کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے جس کے مطابق چہلم کے دوران ساڑھے تین ہزار پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح جلوسوں کے راستوں کو چار مرتبہ بم ڈسپوزل یونٹ اور سنیفر ڈاگز کے ذریعے سویپنگ کی جا رہی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام راستوں، جلوسوں اور دیگر اہم و حساس مقامات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مشتبہ افراد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی، تمام جلوسوں کو تھری لئیر سکیورٹی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جلوسوں کی گزرگاہوں میں موجود تمام اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکاروں کے ساتھ ساتھ گن پوائینٹ اور پلگنگ پوائنٹس پر بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیںچہلم امام حسین کے دوران شہر کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھی حساس مقامات پر موجود رہے گی جبکہ ایس سی یو، آر آر ایف، اے ٹی ایس، لیڈیز پولیس، بی ڈی یو، سٹی پٹرولنگ فورس کے جوانوں کے ساتھ ساتھ ڈی ایس بی کے جوان بھی سکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے اپنے فرائض سر انجام دیں گے، جبکہ جلوسوں کے دوران ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے اہم شاہراہوں اور سڑکوں پر اضافی ٹریفک اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیںسی سی پی او کے دفتر سے جاری ہونے والے خصوصی سکیورٹی پلان کے تحت شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین