• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلک شبیر نے سارہ خان کی نئی ویڈیو شیئر کر دی


شوبز انڈسڑی کی مقبول ترین جوڑی، گلوکار فلک شبیر کی جانب سے اہلیہ، اداکارہ سارہ خان کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے جو کہ خوب وائرل ہوگئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے نئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی ہے۔

فلک شبیر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سارہ خان کے پاس ڈھیر سارے گلاب کے پھول رکھے ہوئے ہیں، سارہ خان فلک شبیر کا ہاتھ پکڑے ہوئے سو رہی ہیں جبکہ فلک شبیر سارہ خان کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

فلک شبیر کی جانب سے اپنی انسٹا اسٹوری پر سارہ خان کی شیئر کی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ  سارہ خان اور فلک شبیر بہت جَلد اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے والے ہیں۔

فلک شبیر آئے دن اپنی اور سارہ خان کی نئی نئی خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں جنہیں دونوں کے فالوورز کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے ۔

تازہ ترین