• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان اور سلمان خان کے مداحوں کیلئے خوشخبری

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں سینما ہالز کو 22 اکتوبر سے دوبارہ کھولنے کی اجازت کا اعلان ہوتے ہی تاخیر کا شکار بالی ووڈ کی فلموں کی ریلیز کی تاریخیں سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں ۔

بالی ووڈ کے سب سے مشہور پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز نے 26 ستمبر کو اپنی کئی فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کرکے مداحوں کوخوشخبری سنادی ہے۔

یش راج فلمز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پروڈکشن ہاؤس کی چند بڑی فلموں کی دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اس شیڈیول میں حیران کن بات یہ ہےکہ  یش راج پروڈکشنز نے اداکار شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ اور سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ کی ریلیز کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ۔

تاہم دونوں نامور اداکاروں کے مداحوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اطلاعات کے مطابق ، شاہ رخ خان کی فلم ’ پٹھان‘ اور سلمان خان کی فلم ’ ٹائیگر 3‘ ممکنہ طور پر اگلے سال کے آخر میں ریلیز ہونگی ۔

یش راج فلمز کی جانب سےسامنے آنے والے شیڈول کے مطابق ، اداکار اکشے کمار کی فلم ’ پریتھوی راج‘ 21 جنوری 2022، اداکار سیف علی خان کی فلم ’ بنٹی اور ببلی 2 ‘19 نومبر 2021، اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’ جیئش بھائی زوردار‘ 25 فروری 2022، اور رنبیر کپور کی فلم ’ شمشیرا‘ 18 مارچ 2022 کو ریلیز ہو گی۔

تازہ ترین