• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق قومی بیڈمنٹن چیمپئن تانیہ ملک کو پی سی بی ویمنز کرکٹ کی سربراہ مقرر کر دیا گیا، وہ یکم اکتوبر سے اس عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

اس سے قبل چیف سلیکٹر ویمنز کرکٹ رواں سال مئی میں اس عہدے کی اضافی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئی تھیں۔

تانیہ ملک نے لمز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، انہوں نے 1986ء سیول ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، تانیہ ملک 88-1987ء میں قومی بیڈمنٹن چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

تانیہ ملک پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کی نائب صدر بھی رہ چکی ہیں، وہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایجوکیشن اور ویمنز کمیشن کی بھی رکن ہیں۔

تانیہ ملک مختلف ملٹی نیشنل کمپنیز کے ساتھ منسلک رہنے کے ساتھ ورلڈ بینک کے ویمن ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں بھی کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین