• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرنش خان کا مائرہ خان کی وائرل ویڈیو پر ردِعمل

معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے اداکارہ مائرہ خان کی کلاس سسٹم پر بنائی گئی وائرل ویڈیو پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے۔

زرنش خان نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اداکارہ مائرہ خان کے لیے ان کی وائرل ویڈیو پر ایک مختصر نصیحتی پیغام شیئر کیا ہے ۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں لکھا ہے کہ ’ ایک نامور شخصیت ہونا بہت بڑی ذمہ داری ہے خاص طور پر اس وقت جب ایک فرد کے روّیے اور عمل کے بارے میں بات کی جائے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ بہت ادب کیساتھ ، ان کی خواہش ہے کہ مائرہ خان کے پاس ایک نقطہ تھا تو اسے ادب سے بیان کیا جاتا۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ انہیں نہیں لگتا کہ کسی کو ’برگر‘یا ’ پینڈو‘ کہنا کسی قسم کے مرتبے یا طبقے کی عکاسی کرتا ہے۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ دونوں اصطلاحات ہی توہین آمیز ہیں ۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’ آفاقی اخلاقیات کو طبقوں میں نہیں بانٹا جاسکتا ، یہ سب کے عمل پیرا ہونے کے لیے ہیں ۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ اور اگر صرف اچھا اور شاندار نظر آنے سے یہ پتا چلتا ہے کہ آپ معاشرے  میں کتنے عزت دار ہیں تو وہ لازمی یہ بات کہیں گی کہ ہم نے خود کو برباد کرلیا ہے۔‘

زرنش خان نے اپنی بات کے اختتام میں کہا کہ ’ زبانی کلام آپ کے کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے ، اس لیے مقابلے بازی کرنا بند کریں کیونکہ آخرکار ہم سب ایک ہی قوم کا حصّہ ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ انہیں انڈے والا برگر بہت پسند ہے۔‘

تازہ ترین