• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور مقصود ، احسن خان کی اداکارانہ صلاحیتوں کے معترف

معروف پاکستانی مصنف اور ڈرامہ نگار انور مقصود بھی اداکار احسن خان کی شاندار اداکارانہ صلاحیتوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مختلف سوشل میڈیا پیجز پر انور مقصود کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اداکار احسن خان کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں ۔


اس ویڈیو میں انور مقصود نے احسن خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ اس آدمی کا کلائمیکس یہ ہے کہ اگر وہ ڈرامہ دیکھ رہے ہیں اور ہر قسط دیکھ رہے ہیں تو جس لمحے احسن کی انٹری ہوتی ہے تو وہ کچھ اور نہیں لگا سکتے۔‘

انور مقصود اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہتے ہیں کہ جب احسن کا سین ختم ہوگا تو پھر وہ چینل تبدیل کریں گے یا کچھ اور دیکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کی ہمت نہیں ہو رہی تھی کچھ اور دیکھنے کی کہ احسن اتنی اچھی اداکاری کرتے ہیں ۔‘

تازہ ترین