• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی آسٹریلیا کے انکار پر سری لنکا کو بلانے کیلئے کوشاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبہ بندی میں مصروف ہے کہ اگر فروری میں آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرتی ہے تو اس کی جگہ سری لنکا کو مدعو کیا جائے گا۔ چیئرمین رمیز راجا کہہ چکے ہیں کہ بورڈ پلان بی پر کام کرے تاکہ انکار کی صورت میں سیریز ہو سکے ۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے رضا مند ہے۔ وہ لنکا پریمئیر لیگ کے بعد دورہ کر سکتی ہے ۔ لنکا پریمئیر لیگ کا اختتام دسمبر کے تیسرے ہفتے میں ہو گا۔ دونوں بورڈز کے درمیان نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سیریز ختم ہونے پر بات چیت شروع ہوئی تھی ۔ سیریز کا انحصار غیر ملکی ٹیموں کے فیصلے پر ہوگا۔

تازہ ترین