• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، امراض قلب سے ہونے والی اموات کی شرح 20 فیصد ہے، پروفیسر سعید قریشی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر محمد سعید قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امراض قلب سے ہونے والی اموات کی شرح بیس فیصد ہے یعنی ملک میں انتقال کر جانے والا ہر پانچواں شخص دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث موت کا شکار ہورہا ہے، علاج سے بہتر بچاؤ ہے امراض قلب سے بچاؤ کے لیے طرز زندگی میں مثبت تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاؤ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام عالمی یوم امراض قلب کے سلسلے میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار سے پروفیسر زرناز واحد، پروفیسر نصرت شاہ،ڈاکٹر اختر علی بلوچ،ڈاکٹر زاہد اعظم،  ڈاکٹر طارق فرمان و دیگر نے بھی خطاب کیا، قبل ازیں  آگہی واک منعقد کی گئی، اس موقع پرڈاکٹر رستم زمان آئی بی ایس کے ڈائریکٹر بریگیڈئر شعیب احمد، فیکلٹی کے ارکان و طلبا و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تازہ ترین