• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک شہری کا سراغ لگانے کیلئے 12 جے آئی ٹیز بنائیں نتیجہ صفر، سندھ ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا سوفٹ وئیر انجینئر کی عدم بازیابی پر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حیرت ہے ایک شہری کا سراغ لگانے کیلئے 12جے آئی ٹیز بنائیں لیکن نتیجہ صفر ہے ، یہ اداروں کی کارکردگی ہے یا نااہلی کا ثبوت ہے، عدالت نے پولیس کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سوفٹ ویئر انجینئر سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے جلد کارروائی کر کے بازیاب کرایا جائے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وقار احمد 6 سال سے لاپتا ہے۔

تازہ ترین