• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 30 ستمبر تا 3 اکتوبر تیز بارشوں کا امکان

کراچی میں 30 ستمبر تا 3 اکتوبر تیز بارشوں کا امکان 


کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں خوب بارش ہوگی،شہر میں پھر گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

30ستمبر سے 3اکتوبر تک شدید مون سون ہوائيں سندھ میں داخل ہورہی ہے، سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ماہی گیروں کو 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدین، ٹھٹھہ، حیدرآباد، دادو، گوادر اور سونمیانی میں بھی زيادہ بارشوں سے پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین