• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ٹیکس کلیکشن ڈیسک کا اہتمام،پہلی بار 3سو سے زائد صحافی فائلر بن گئے

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 27 ستمبر سے دو روزہ ٹیکس کلیکشن ڈیسک کا اہتمام کیا گیا ،پیر کو تین سو سے زائد خواتین و مرد صحافی مستفید ہو کر پہلی بار فائلر بن چکے ہیں، اس کے علاوہ جو پہلے سے ہی فائلر تھے ان کا ریٹرن بھی جمع کیا جاچکا ہے۔نیشنل پریس کلب اور ریجنل ٹیکس آفس کا یہ مذکورہ مشترکہ اقدام صحافیوں کیلئے سود مند ثابت ہوا اور اس اقدام کو بہت سراہا گیا۔نیشنل کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا، سنئیر جوائنٹ سیکرٹری احتشام الحق، سنئیر صحافی مبارک زیب اور ریجنل ٹیکس آفس کی کمشنر عائشہ خالد بلا شبہ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی مشترکہ کاوشوں سے یہ کام بحسن و خوبی انجام پایا ہے۔
تازہ ترین