• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں، ثانیہ نشتر

اسلام آباد ( نیو زر پورٹر) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے زیراہتمام احساس ریڑھی بان اقدام ٹیم کے اعزاز میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وائس چانسلر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس ڈاکٹر ندیم الحق بھی تقریب میں شریک تھے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احساس ریڑھی بان اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنا ہے۔وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ ریڑھی بانوں کو معاشی دھارے میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ تقریب سے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی اورفوکل پرسن ضیاء بانڈے نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین