• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اردو کے نفاذ کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کریں،ذکراللہ مجاہد

لاہور(نمائندہ خصوصی)مرکز قومی زبان کے زیر اہتمام پنجاب اسمبلی شاہراہ قائد اعظم مال روڈ پر مطالباتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تقریروں سے آگے بڑھ کر اردو کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے تحریری حکم نامہ جاری کریں تاکہ اردو کو فوری طور پر پاکستان کی سرکاری زبان کے طورپر ہر شعبہ زندگی میں ہر سطح پر نافذ کیا جائے ۔مطالباتی کیمپ میں ڈاکٹر شریف نظامی ، حامد انوار، سیکرٹری محمد مظفر علی، بیگم نعیم بٹ، ادیبہ بابر علی، صوفی خلیق احمد بٹ، ملک منیر احمد، علامہ عبدالستار نیازی ، پروفیسر عطا ءمحمد سمیت دیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تازہ ترین