• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ربیزکنٹرو ل کرنے کیلئے محکمہ لائیوسٹاک دوسرے اداروں کیساتھ چل رہاہے، ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)

لاہور(خصوصی رپورٹر)ریبیز (باولاپن) کے مہلک اثرات سے بچاؤ اور اس جان لیوا بیماری کا تدارک ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے محکمہ لائیوسٹاک پنجاب دیگر اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ چل رہا ہے اور ڈاگ برتھ کنٹرول پالیسی اس ضمن میں ایک واضح ثبوت ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل سیکرٹری (ٹیکنیکل)ڈاکٹر اقبال شاہد نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاد رہے کہ 28ستمبر کادن ریبیز یا باولاپن کے مرض کی آگاہی اور تدارک کے لیے عالمی سطح پر منایا جاتا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک میں اسی سلسلہ میں ویٹرنری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار کے دوران ریبیز ڈے 2021کےموضوع ”باولاپن: خوف نہیں حقیقت“پر خصوصی لیکچر دیا گیا۔سیمینار کے دوران یڈیشنل سیکرٹری لائیوسٹاک نے شرکاء کو ریبیز جیسے مہلک مرض کے تدارک کے لیے محکمانہ ترجیحات بارے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پکڑنا،آختہ کرنا،ٹیکہ لگانا اور چھوڑ دینا(TNVR)ماڈل کے تحت منصوبہ کا آغاز کر دیا گیا ہے جس سے اس بیماری کے تدارک و خاتمہ کے سلسلہ میں دور رس نتائج حاصل ہونگے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے ون ہیلتھ نظریہ کے تحت مختلف سٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون پر زور دیا اور کہا کہ محکمہ اس ضمن میں ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل (توسیع)ڈاکٹر احتشام الحق نے کہا کہ کہ مربوط ڈیزیز سرویلنس سسٹم کے ساتھ ساتھآگاہی مہم انتہائی موثر ثابت ہو گی۔
تازہ ترین