• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایکسپرٹ ا یڈوائزی گروپ کااجلاس،سفارشات مرتب کرنیکی ہدایت

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت ڈینگی ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ڈاکٹر صومیہ اقتدار، پروفیسر ہارون احمد، پروفیسر فہیم افضل، پروفیسر نوید اکبر اور ڈاکٹر اسد اسلم ، پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر خالد محمود خان اور ڈاکٹر عرفان کی زوم کے ذریعہ شرکت کی ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ڈینگی کے کیسز کی شرح لاہور اور راولپنڈی میں زیادہ ہے۔احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگااگلے چند ہفتوں میں ڈینگی کے کیسز کی شرح میں مزید اضافہ کا امکان ہے۔ ڈیاگ ڈینگی کی روک تھام کے لیے میکانزم جلد وضع کر کے اپنی سفارشات مرتب کرے۔ انسداد ڈینگی کے لئے ڈیاگ کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈینگی وارڈز میں مریضوں کے لئے وافر ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے۔
تازہ ترین