• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ عبدالمالک ، راستہ بند کرنےپرباپ قتل بیٹا زخمی،ورثا کا احتجاج

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ )لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے مین بازار بدو میں موٹر سائیکل کھڑی کر کے راستہ نہ دینے کی جھگڑے پر 9 افراد نے تشدد کرکے محمودالحسن کو قتل کر دیا جبکہ اسکے بیٹے انوارالحسن کوزخمی کردیا اور مقتول کے مشتعل ساتھیوں نے ملزم ناظم خان کی دکان الیکٹرک سٹور کا سامان نکال کر موٹر سائیکل سمیت جلا ڈالا اور لاش کو سڑک پر رکھ کر لاہور روڈ بلاک کر دی جہاں پولیس حکام نے پہنچ کر مذاکرات کے بعد بحال کرایا پولیس نےالیکٹرک سٹور کے مالک ناظم خان اعجاز فاروق اور رضوان کے علاو ہ چھ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور انوارالحسن مین بازار بدو کوٹ عبدالمالک ٹرک پر آ رہا تھا کے الیکٹرک سٹور کے سامنے ملزم ناظم کی موٹر سائیکل کھڑی تھی جس کو ہٹانے کو کہا گیا یہاں تو تکرار کے بعد ملزما ن نے ٹرک ڈرائیور پر تشدد شروع کر دیا جہاں اس کو بچانے کے لیے اس کا باپ محمود الحسن بھی آ گیا ملزمان نے اسے بھی تشدد کا نشانہ بنایا جو شدید زخمی ہوا جسے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ دم توڑ گیا،زخمی نوجوان کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔
تازہ ترین