• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھرخودکو عالمی لیڈر ثابت کر دیا ،پی ٹی آئی

کوئٹہ (پ ر)تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ کے صدر حاجی سیف اﷲ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب اور واشنگٹن پوسٹ میں آرٹیکل عوامی امنگوں کے عین مطابق تھا۔ وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر خود کو عالمی لیڈر ثابت کیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جو قوتیں افغانستان میں امریکہ اور نیٹو کی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہیں۔ وزیراعظم نے نہ صرف انہیں بے نقاب کیا بلکہ ان پر واضح کر دیا کہ پاکستان اب کسی کے دباو میں بالکل نہیں آئے گا۔ 20سال میں پاکستان نے دوسروں کی جنگ میں اپنا سب کچھ تباہ کردیا۔ ہمارے 80 ہزار لوگ شہید ہوئے، ہمارے ملک میں ہزاروں حملے ہوئے۔ ہماری معیشت تباہ و برباد ہوگئی اگر اس کے باوجود بھی کوئی ہمیں مورد الزام ٹھہراتا ہے تو ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی آزادی و خود مختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر دنیا کے سامنے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وہ اقدامات ہیں جن کی بدولت عالمی دنیا میں ہماری ساکھ اور وقار بحال ہوا ہے۔
تازہ ترین