• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نفرت کے خاتمے کیلئے ہمیں ملکر جدوجہد کرنا ہوگی‘ جمعیت س

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علماء اسلام س کے صوبائی قائم مقام امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالقیوم مرزئی ،حاجی میراحمد شاہوانی ،انجینئر نسیم خان محسود،حاجی اختر شاہ مردانز ئی ،مولانا جہا نزیب حقانی ،حاجی حضرت اللہ کاکوزئی ،مولانا شفیق دولتزئی ،صوبائی ترجمان حافظ درمحمد اخوندزادہ ،ملک گزین لہڑی ،ملک نعیم خان نو حصاری و دیگر نے کہا ہے کہ نفر ت اور تعصب ایک ایسا زہر ہے جو قوم اور ملک کیلئے نقصان دہ ہے ۔ ملک کے بقاء اور سالمیت کیلئے دینی اور عصری علوم کو یکساں ترویج دیناہوگی کیونکہ پاکستان نظریاتی بنیا دوں پر قائم ہوا۔انہو ں نے کہا کہ نفرت و تعصب قوم کی ترقی میں رکاوٹ ہیں جس سے ملک کا نقصان اور سیاست دانوں اور اداروں میں تنائو پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں سمیت تمام ادارے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کریں اور تمام مسائل کے حل کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔
تازہ ترین