• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجاہدین اسلام نے کفری طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ،جمعیت نظریاتی

اکوئٹہ (آن لان )جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی نے خطیب ختم نبوت سنڈیمن سکول قاری عبدالحفیظ ،ممتازتاجررہنما حاجی محمدابراہیم عرف حاجی سرکی ،قبائلی رہنماحاجی عبدالقیوم شمشوزئی اوردیگر سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی کے زیر اہتمام 30ستمبر جمعرات کو تاریخی اور انقلابی صدائے مجاہد کانفرنس ہو گی جسکا بنیادی مقصد افغانستان میں 40سالہ معرکہ کے بعد اسلامی امارات افغانستان کی آزادی واستقلال پر تحریک طالبان افغان عوام اور عالم اسلام کو مبارکباد اور معرکہ کے بانی و سر خیل ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کو عظیم فتح پر خراج عقیدت پیش کرناہے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ مجاہدین اسلام نے محمودغزنوی ، احمد شاہ ابدالی۔شہاب الدین غوری کی تاریخ کو دہرا کر اللہ تعالی کے فضل اور لازوال قربانیوں کی بدولت اسلام دشمن استعمار کو لوہے کے چنے چبوا کر دنیا کی صلیبی وکفری فرعونی طاقتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ۔ صدائے مجاہد کانفرنس سے عالم اسلام کے تمام مظلوموں مسلمانوں کیلئے صدا بلند کی جائے گی۔
تازہ ترین