• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سریاب کے متاثرہ دکاندارو ں کے نقصانات کا ازالہ کیاجائے،مشترکہ بس فیڈریشن

کوئٹہ ( پ ر)مشترکہ بلوچستان بس فیڈریشن کے چیئرمین حاجی حفیظ اللہ نے یہاں جاری بیان میں کہاہے کہ سریاب روڈ توسیعی منصوبے کے باعث ٹرانسپورٹرز،تاجروں ،علاقہ مکینوں اورعوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دکانیں ،ہوٹلز،کیبنز اور تجارتی اڈے توڑنے اور ختم کرنے کے باعث ہزاروں دکاندار ،مزدور بے روزگار اوران کے خاندان نان شبینہ کا محتاج ہوگئے ہیں ۔لیکن بدقسمتی سے حکومت اور انتظامیہ کو اس بات کا احساس ہی نہیںاور نہ ان کی مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ دکانداروں کے نقصانات کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،سریاب روڈ پر انھیں زمین فراہم کرنے کے ساتھ اور موجودہ مٹیریل ریٹ پر معاوضہ ادا کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ اس اہم شاہراہ کے توسیعی منصوبے پر کام کی رفتار بھی سست ہے لہذا شاہراہ کی جلد تعمیر یقینی بنانے کے لیے تعمیراتی کام کا عمل تیز کیا جائے ۔
تازہ ترین