• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 5 لاوارث بچوں کے تحویل میں لے لیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں رہائش پذیر 5لاوارث گمشدہ بچوں کے لواحقین کی تلاش، ترجمان کے مطابق بچوںکو مختلف مقامات سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا، ان بچوں میں 12 سالہ عبید ولد آصف کو 7 سال قبل مظفر آباد ملتان سے ریسکیو کیا گیا جواپنا گھر خانیوال میں بتاتا ہے، 17 سالہ گونگا بہرہ لڑکا 6سال قبل ریسکیو ہوا،14 سالہ شاہد ولد شعیب کو 6 سال قبل دوران سیلاب دائرہ دین پناہ کوٹ ادو سے ریسکیو کیا گیا 14 سالہ احمد کو 5 سال قبل ضلع لیہ سے تحویل میں لیا گیا، 9 سالہ اقبال ولد موسیٰ کو تقریباً 1 سال قبل ریسکیو کیا گیا بچے کو تھانہ سٹی لیہ سے لاوارث گمشدہ پاکر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا گیا۔
تازہ ترین