• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی اداروں میں ادائیگیاں بند ہونے سے ترقیاتی کام شدید متاثر

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ملتان سمیت پنجاب کے بلدیاتی اداروں میں ورکس کے کاموں کی ادائیگیاں بند ہونےسے ترقیاتی کامشدید متاثر ہوگئے،لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے سابقہ رقوم کی ادائیگیوں کی اجازت لینے کیلئے رٹ کرنے پر غور شروع کردیا، ذرائع کے مطابق چند روز قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نورالامین مینگل نے ملتان کا دورہ کیا تھا،اس دورانملتان کے بلدیاتی اداروں کے افسراننے سابقہ بلوں کی ادائیگیاں نہ ہونے کے مسائل سےآگاہ کیاجس پر انہوں نے افسران کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میںجلد رٹ کی جائے گی۔
تازہ ترین