• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری کا الزام،91افراد پر 21 لاکھ 65 ہزارروپے جرمانہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 91بجلی چور پکڑ لئے۔ ایک لاکھ13ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر21 لاکھ65 ہزار روپے جرمانہ عائد۔ 2 مقدمات درج۔ملتان میں 21بجلی چوروں کو 835055روپے جرمانہ عائد کیاگیااورایک مقدمہ درج کروایاگیا، وہاڑی میں 3بجلی چوروں کو 70540 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ میں 11بجلی چوروں کو174452 روپے جرمانہ عائداو ر ایک مقدمہ درج،جبکہ خانیوال میں 5صارفین کو بجلی چوری کرنے پر 150000 روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔
تازہ ترین