• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ (ن) آج بھی تقسیم کے ایجنڈے پر قائم ہے،سرائیکی رہنما

ملتان (سٹاف رپورٹر) سرائیکستان قومی کونسل کے رہنمائوں ظہور دھریجہ، مسیح اللہ خان جام پوری، عابد سیال، حاجی عید احمد دھریجہ، افضال احمد، اختر نور پوری و دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ملتان میں پریس کانفرنس مایوس کن ہے۔ مسلم لیگ (ن) آج بھی تقسیم کے ایجنڈے پر قائم ہے اور ملتان بہاولپور کے نام سے دو صوبوں کی بات کرتی ہے جس کا مقصد صوبہ بنوانا نہیں بلکہ صوبے کا کیس بگاڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز وسیب کے دورے پر آرہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور سیاسی رہنمائوں کو اُن کے سامنے صوبے کا مقدمہ دلیری کے ساتھ پیش کرنا چاہئے۔
تازہ ترین