• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راغگان ڈیم جلد عوام کیلئے کھول دیا جائیگا، انورزیب خان

پشاور(جنگ نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انورزیب خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سیاحت کی فروغ کیلئے مثالی اقدامات اٹھارہی ہے پی ٹی آئی دوسرے شعبوں کیساتھ ساتھ سیاحت کے شعبہ پر بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے سیاحت کی ترقی وفروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے راغگان سمال ڈیم ضلع باجوڑ کو بہت جلد عوام کے لئے کھول دیا جائیگا مذکورہ ڈیم سیاحت کیلیے بہترین پکنک سپاٹ ہے جسکے لئے دوردراز علاقوں اور صوبہ بھر سے شائقین سیر وتفریح کے لئے آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زکوٰۃ وعشر نے گزشتہ روز راغگان سمال ڈیم کے دورے کے موقع پر کیا صوبائی وزیر نے ڈیم کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا اور معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ راغگان ڈیم کو ایس او پیز کے تحت کھولنے جارہے ہیں لوگوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا جو خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
تازہ ترین