• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونس میں ٹی وی اینکر کی گرفتاری کا سبب بننے والی نظم کا اردو ترجمہ


تیونس میں میزبان نے جو عربی نظم پڑھی تھی، اس کا اردو ترجمہ کچھ یوں ہے۔

حاکم سے کہا: کیا تم نے ہمیں پیدا کیا؟

اس نے کہا: میں نے نہیں

میں نے کہا: کیا اللّٰہ نے تمھیں ہم پر خدا بناکر بھیجا؟

اس نے کہا: خدا نہ کرے

میں نے کہا: کیا ہم نے تم سے حکم ران بننے کی درخواست کی تھی؟

بولا: نہیں

میں نے کہا: کیا ہمارے دس ملک تھے کہ ایک ملک ہم پر بوجھ بن گیا اور وہ ملک تمہیں تحفے میں دے دیا؟

بولا: نہیں۔ اور شاید ایسا ممکن بھی نہیں

میں نے کہا: کیا تم نے ہمیں قرضہ دیا تھا، جسے ہم ادا نہ کر سکیں تو تم ہمیں زمین میں دفن کردو گے؟

بولا: بالکل نہیں

میں نے کہا : جب تم نہ خدا ہو نہ باپ نہ منتخب حکم ران نہ زمین کے مالک نہ قرض خواہ۔ تو تم ہم پر مسلط کیوں ہو؟

یہاں تک خواب ختم ہوا

پھر دروازے پر دستک نے مجھے نیند سے بیدار کردیا

دروازہ کھول ناہنجار!

دروازہ کھول! تیرے گھر کے اندر ایک غدار خواب چھپا بیٹھا ہے۔

تازہ ترین