• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر ضمنی انتخابات: ایک نشست پر پی ٹی آئی کامیاب، ایک پر پی پی آگے


آزاد کشمیر میں حلقہ ایل اے میرپور 3 کے تمام 148 پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ موصول ہو گیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے چوہدری یاسر سلطان 20 ہزار 142 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید نے 11 ہزار 608 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

کوٹلی ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے عامر یاسین کو برتری حاصل ہے، عامر یاسین 23 ہزار 291 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے شوکت فرید نے 16 ہزار 987 ووٹ لیے۔

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 کوٹلی کے ضمنی انتخاب میں 198 میں سے 181 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں۔

غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے عامر یاسین تئیس ہزار 291 ووٹ لے کر آگے ہیں، تحریک انصاف کے شوکت فرید سولہ ہزار 987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 12ضمنی انتخاب میں 3 بڑی جماعتوں کے امیدواروں سمیت 20 امیدوار مدِمقابل ہیں۔

ایل اے 3  کی نشست تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان محمود کے صدر آزاد کشمیر منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔

ایل اے 12 کوٹلی چڑھوئی کی نشست پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین نے خالی کی تھی۔

تازہ ترین