• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: ناردرن کو شکست، خیبرپختونخوا فائنل میں


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو 5 وکٹ سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سندھ اور سینٹرل پنجاب کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ناردرن کے بیٹسمینوں نے پُراعتماد آغاز کیا، اوپنرز نے 48 رنز کی بنیاد رکھی، آنے والے کھلاڑی بھی رنز بڑھاتے رہے۔

ناردرن کی ٹیم نے 8 وکٹ پر 156 رنز اسکور کیے، ذیشان ملک 29 اور ناصر نواز 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، علی عمران نے 24 اور عمر امین نے 22 رنز بنائے۔ جبکہ کے پی کے ارشد اقبال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پہلے تو خیبر کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کی اور 53 رنز بنائے، پھر کامران غلام نے 35 رنز جڑ دیے۔ لیکن کپتان افتخار احمد کی جارحانہ اننگز نے ٹیم کو فائنل میں پہنچایا۔

انہوں نے صرف 17 گیندوں پر 45 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی ٹیم نے ہدف 5 گیندوں پہلے پانچ وکٹ پر حاصل کر لیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید