• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا منفی دن


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

شیئرز بازار کا 100 انڈیکس 661 پوائنٹس کم ہوکر 43 ہزار 221 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 103 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43 ہزار 67 رہی۔

حصص بازار میں آج 35 کروڑ شیئرز کا کاروبار 12 ارب روپے میں طے ہوا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 104 ارب روپے کم ہوکر 7 ہزار 582 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین